27 مارچ 2026 - 21:50
امریکہ پر ایپسٹین کے پیروکار افیمیوں اور شرابیوں کی حکمرانی ہے، فرانسیسی سینیٹر + ویڈیو

فرانسیسی سینیٹر کلوڈ مالہورے نے کہا: کچھ افیمیوں، شرابیوں اور نشہ آور مواد کے عادی افراد نے امریکی اقتدار پر قبضہ کیا ہے اور جب بھی "ایپسٹین فائلز میں کچھ شائع ہوجاتا ہے تو وہ دنیا کے کسی حصے پر بمباری کر دیتے ہیں!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فرانسیسی سینیٹر کلوڈ مالہورے نے کہا ہے:

میں نے ایک سال پیش، بالکل اسی جگہ، ٹرمپ کے صدارتی دور کو "نیرون کے دربار" سے تشبیہ دی تھی۔

لیکن میں غلطی پر تھا؛

یہ [وائٹ ہاؤس] زیادہ تر "معجزات کے دربار" ـ یا غنڈوں اور بدمعاشوں کا گڑھ ہے۔

ایک ویکسینیشن کا دشمن ہور ہیروئین کا سابق عادی ہؤا ہے امریکی وزیر صحت!

ماحولیاتی تبدیلیوں کا ایک منکر، وزیر معاشیات بن گیا ہے۔

اور ایک شرابی ٹیلی وژن اینکر وزیر دفاع ہے، قطر کا ایک سابق کارکن، وزیر قانون، ایک پوٹن کا فدائی قومی سلامتی کا وزیر۔

ایک ترکی ضرب المثل ہے کہ "جب ایک مسخرہ محل میں داخل ہوتا ہو، تو وہ بادشاہ نہیں بنتا، بلکہ محل سرکس میں تبدیل ہو جاتا ہے۔"

اس چن چن کر جمع کرنے والی ٹیم نے اقوام متحدہ کے لئے ایک حریف تراشنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب سے اس [ٹرمپ] کی "امن کونسل" قائم ہوئی ہے، ٹرمپ نے بائیڈن کے پورے صدارتی دوار سے بھی زیادہ، فوجی حملوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

جب بھی ایپسٹین کا مسئلہ دوبارہ ابھر کر سامنے آتا ہے، دنیا کے کسی نقطے میں بم پھٹنے لگتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ ہٹا دیں؛ زیادہ بمباری، زیادہ منافع کے لئے۔

کوئی بھی ملک ایسا نہیں ہے کہ ٹرمپ نے اسے اپنے اور اپنے گھارنے کے لئے دولت بٹورنے کا ذریعہ نہ بنایا ہو؛ ذاتی بوئنگ طیارے سے لے کر ـ جو قطریوں نے اس کو پیش کیا ـ خلیج فارس کی ریاستوں اور دوسرے ملکوں کے تمام منصوبوں میں سرمایہ کاری تک۔ اور ہاں! اسٹاک ایکسچینج کے لین دین میں ہیراپھیری تک، جو صرف چند 'باخبر افراد' کے مفاد میں ہو جاتا ہے۔

حتی مفادات کے ان تضادات (Conflict of interests) میں سے صرف ایک پر یہاں [فرانس] میں وضاحت طلبی اور Impeachment اور برطرفی کا عمل شروع ہو سکتا تھا لیکن ہم وہاں نہیں ہیں۔ ہمیں MAGA کے امریکہ سامنا ہے؛ جہاں عمومی معاملات کا انتظام نجی مفادات کی خدمت پر مرکوز ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha